کشمیری صحافی سہراب برکت کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی سہراب برکت کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے ڈسٹرکٹ پونچھ، پاچھیوٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی سہراب برکت کو بیرونِ ملک روانگی کے موقع پر حراست میں لے لیا۔

سہراب برکت ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 31 اکتوبر 2025 کو سہراب برکت کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، جبکہ 24 نومبر کو ایف آئی اے نے عدالت کو اس فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ اس کے باوجود ان کی ایئرپورٹ پر گرفتاری نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

حکام کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات تاحال واضح نہیں کی گئی۔

یاد رہے سہراب برکت جموں کشمیر میں چلنے والی حالیہ تحریک کے زبردست حامی تھے وہ اس وقت جموں کشمیر کی آواز بنے جب پاکستانی مقبوضہ جموں میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا میڈیا جھوٹ پھیلا رہا تھا، صحافی سہراب نے عوام تک سچ پہنچایا۔

وہ پاکستان اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جرات مندی سے آواز اٹھا رہے ہیں۔

Share this content: